Urdu Romantic Stories

ایک آدمی نے ایک عالمہ لڑکی سے شادی کرلی. شادی کے بعد لڑکی نے کہا میں عالمہ ہو اور ہم شریعت کے مطابق زندگی بسر کریں گے وہ آدمی اس بات سے بہت خوش ہوا اور کہنےلگا چلو اچھا ہوا اس وجہ سے میں بھی اپنی زندگی شریعت کے مطابق گزار سکو گا.

کچھ دن بعد بیوی نے اس سے کہا دیکھو گھر میں ہم نے شریعت کے مطابق زندگی بسر کرنے کا عہد کیا تھا اور شریعت میں بیوی پر ساس اور سسر کی خدمت واجب نہیں ہے اور شریعت کے مطابق خاوند نے بیوی کے لئے علیحدہ گھر کا بندوبست بھی کرنا ہوتا ہے

اس لئے لہذا میرے لئے علیحدہ گھر کا بندوبست کرو. وہ آدمی بڑا پریشان ہوا کہ علیحدہ گھر کا تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن میرے بوڑھے والدین کا کیا بنے گا. اس پریشانی میں وہ ایک مفتی صاحب کے پاس گیا اور اپنے مسلح ان کے سامنے بیان کیا

مفتی نے کہا بھائی آپ کی بیوی بات تو ٹھیک کر رہی ہے. آدمی نے کہا بھائی بات تو وہ ٹھیک کرتی ہے مگر آپ مجھے اس کا حل بتائیں مفتی صاحب میں آپ کے پاس مسئلے کا حل لے آیا ہوں کوئی فتویٰ نہیں

مفتی صاحب نے کہا اس کا ایک طریقہ ہے جاکر اپنی بیوی کو بتاؤ کہ شریعت کی رو سے میں دوسری شادی کر سکتا ہوں. لہذا میں دوسری شادی کر رہا ہوں اور میری دوسری بیوی والدین کے ساتھ رہے گی اور ان کی خدمت کریں گے

اور میں تم کو الگ گھر لے دیتا ہوں تم اس گھر میں رہنا یہ بات سن کر لڑکی خاموش ہو گی اور تھوڑی دیر بعد بولی دفعہ کرو دوسری شادی کو میں ادھر ہی رہوں گی اور آپ کے والدین بھی میرے والدین ہیں اور ان کی خدمت میں خود کروں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *